پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

"ہمارے حکمران ہی نہیں ہم بھی یو اے ای بھیک مانگنے جاتے ہیں”

20 نومبر, 2024 20:48

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کرنے کے فیصلے معروف ٹی وی اینکر رابعہ انعم نے بھی لب کشائی کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف ٹی وی اینکر رابعہ انعم نے ویزا پابندی عائد ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس سے زیادہ میرے دل کو کوئی چیز نہیں توڑ سکتی، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں تمام پاکستانی اتنے حیرت انگیز، محنتی، ذمہ دار ہیں لیکن کچھ سست اور مجرمانہ ذہنیت والوں کی وجہ سے سب کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے حکمران یا گورنمنٹ ہی نہیں یو اے ای بھیک مانگنے نہیں جاتی، ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ کو ”باحجاب روبوٹ ٹیچر” پر بھی اعتراض

رابعہ انعم نے کہا کہ مجھے امید ہے حکومت معاملے کو حل کرنے کی کوشش کرے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: یو اے ای نے پاکستانیوں پر ویزا پابندی کیوں لگائی؟ اہم تفیصلات آگئیں

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھیک مانگنے، جعلسازی، سیاسی احتجاج اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ثبوت ملنے پر پاکستانیوں کے ویزا حصول پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔