اسرائیلی فوج کے غزہ، لبنان اور شام پر حملے، 131 افراد شہید

اسرائیلی فوج کے غزہ، لبنان اور شام پر حملے، 131 افراد شہید
اسرائیلی فوج کے غزہ، لبنان اور شام پر حملے جاری ہیں، حالیہ حملوں میں مزید 133 افراد شہید ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج نے شمالی غزہ پر بم برسائے، بیت الاحیہ اور ردوان پر کئی بار بمباری کی جس کے نتیجے میں 86 فلسطینی شہید ہوئے۔
اسرائیل نے لبنان اور شام کو بھی نشانہ بنایا، شامی شہر تدمیر میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں 36 شہری جب کہ لبنانی طائر شہر پر کیے گئے فضائی حملے میں 9 افراد شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 43 ہزار 985 فلسطینی شہید ہوچکے جبکہ ایک لاکھ چار ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
ادھر لبنان میں اموات کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے بھی بڑھ گئی جبکہ 15 ہزار زخمی ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












