مداحوں نے علیزے شاہ کی نامناسب ویڈیو پر کلاس لے لی

مداحوں نے علیزے شاہ کی نامناسب ویڈیو پر آڑے ہاتھوں لے لیا
اداکارہ علیزے شاہ کی بولڈ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین اور انکے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ آج کل اپنی متنازعہ اور بولڈ ویڈیوز کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اداکارہ نے ایک بار پھر ایک بولڈ ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں اداکارہ منی اسکرٹ پہنے ہوئے ڈانس کرتے نظر آرہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ علیزے شاہ کو والدین کی مناسب رہنمائی کی ضرورت ہے۔ مداحوں نے اداکار پر سخت تبصرے بھی لکھے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین میں سے کچھ نے کہا کہ اب اداکارہ کی جانب سے یہ بیان آئے گا کہ یہ ویڈیو آرٹیفیشل انٹیجلنس پر بنی ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ میں اس لڑکی کیلئے بہت معذرت چاہتی ہوں اللہ ہدایت دے، آمین۔
بیا زوئی نامی صارف نے لکھا کہ افسوس ہو رہا ہے یہ دیکھ کر اور افسوس ہو رہا ہے علیزے کے ماں باپ پر جو کتنے شرمندہ ہو رہے ہیں اولاد کے ہاتھوں۔



Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












