حسن علی کی اہلیہ سامعہ کے ساتھ تصاویر وائرل

حسن علی کی اہلیہ سمیعہ کے ساتھ تصاویر وائرل
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ کے ساتھ مذاق کرنے کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرکٹر حسن علی نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں دبئی کے ایک ہل اسٹیشن پر اپنی اہلیہ سامعہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
تصاویر میں انہوں نے ٹی شرٹ، جینز اور ٹوپی پہنرکھی ہے جبکہ سامعہ نے سرخ سویٹر اور ہلکے نیلے رنگ کی جینز زیب طن کی ہے۔
View this post on Instagram
فاسٹ بولر نے کیپشن میں ہیش ٹیگ ‘پارٹنر اور دبئی’ کا استعمال کیا۔
قومی کرکٹر نے یہ تصاویر گزشتہ روز شیئر کیں تھیں جنہیں ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں اور انہیں اپنا پسندیدہ جوڑا قرار دے رہے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ حسن علی اس وقت قومی ٹیم سے باہر ہیں، انہیں آخری بار ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم وہ صرف ایک میچ کھیل سکے تھے۔
اس سے قبل سامعہ نے شوہر حسن علی اور بیٹی ہیلینا کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں جو وائرل ہوئی تھیں۔
یاد رہے کہ حسن علی اور سامعہ خان نے 20 اگست 2019 کو شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی ہیلینا حسن علی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












