پی سی بی کے اہم عہدیدار چیمپیئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر

پی سی بی کے اہم عہدیدار چیمپیئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کردیا۔
اعلامیے کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ سمیر احمد ایک غیر معمولی منظم پروفیشنل ہیں جن میں انتظامی مہارت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے لیے غیر متزلزل جذبہ بھی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے سمیر احمد کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کے لیے ناقابل فراموش آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پیش کریں گے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے کھلاڑیوں اور شائقین کا خیرمقدم کرتے ہوئے یہ ان کے لیے ایک خوبصورت تجربہ ہوگا کہ وہ کھیل کے لیے اس ملک کے جذبے اور مشہور مہمان نوازی کو دیکھ سکیں گے۔
پی سی بی چیئرمین نے مزید کہا کہ یہ ٹورنامنٹ پاکستان کی حالیہ تاریخ میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کے طور پر ایک تاریخی سنگ میل ہے اور عالمی کرکٹ برادری اس بات کا یقین کرسکتی ہے کہ سمیر احمد کی قیادت میں یہ ایونٹ پاکستان کے شاندار معیار کے مطابق ہوگا۔
اس ضمن میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید نے کہا کہ میں اس ٹورنامنٹ کے لئے اہم ذمہ داری سنبھالنے کے لئے پرجوش ہوں اور اعزاز سمجھتا ہوں جو پاکستان کرکٹ بورڈ، ہمارے مداحوں اور سپورٹرز کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔
سمیر احمد کا کہنا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریاں پہلے سے ہی اچھی ہیں، اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن تکمیل کے قریب ہے اور آئی سی سی کے ساتھ اہم بات چیت جاری ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












