پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

دیوار پر ٹیپ سے چپکا کیلا اربوں روپے میں فروخت

21 نومبر, 2024 13:48

نیو یارک کی آرٹ گیلری میں ہونے والی نیلامی میں دیوار پر ٹیپ سے چپکا ایک کیلا 6.2 ملین ڈالر میں نیلام ہوگیا۔

اس عجیب و غریب شاہکار کو چین کے معروف کرپٹو کرنسی انٹرپرینیور جسٹن سن نے خریدا جو ٹرون نامی کرپٹو کرنسی کے مالک ہیں۔

تصوراتی آرٹ ٹکڑے کو ‘کامیڈین’ کہا جاتا ہے جو اطالوی آرٹسٹ موریزیو کیٹلن کا آرٹ ورک ہے جب کہ اسے دوبارہ فروخت ہونے کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

جسٹن سن نے ماریزیو کیٹیلان کے ڈکٹ ٹیپ والے کیلے کے آرٹ ورک کو 6 ملین ڈالرز یعنی پاکستانی دو ارب روپے سے زائد رقم میں خریدا ہے، اس آرٹ ورک کی پانچ سال قبل ابتدائی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر تھی۔

انہوں نے کرپٹو میں آرٹ ورک کے لئے ادائیگی کی اور یہ ان کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ کیلے کو تبدیل کریں کیونکہ یہ سڑ تا جا رہا ہے۔

آرٹ ورک نے 2019 میں آرٹ باسل میامی بیچ پر اپنا آغاز کیا تھا۔ ایک موقع پر ایک اور آرٹسٹ نے کیلے کو دیوار سے اتار کر کھا لیا جس کے بعد اس آرٹ ورک نے نئی بحث کو جنم دیا تھا۔

جسٹن سن نے کہا کہ یہ کیلا صرف آرٹ کا ٹکڑا نہیں بلکہ یہ ایک ثقافتی علامت ہے جو آرٹ کی دنیا، انٹرنیٹ میمز، اور کرپٹو کرنسی کے شوقین افراد کو جوڑتا ہے۔

متنازعہ آرٹ ورک کے نئے مالک جسٹن نے کہا کہ یہ ٹکڑا جلد تاریخ کا حصہ بن جائے گا جب کہ میں اس آرٹ ورک یعنی کیلے کو کھانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔