پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

ملک میں سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟

21 نومبر, 2024 15:59

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 3700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا یکدم 3700 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 78 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 3172 روپے اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار 340 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے سے بنی الیکٹرک کار صرف 37 ہزار روپے میں دستیاب

اس کے علاوہ سونے کے ساتھ ساتھ آج فی تولہ چاندی کی قدر بھی 200 روپے بڑھ گئی جس کے بعد ایک تولہ چاندی 3450 روپے کی بلندی پر جا پہنچا۔

جیولرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں دن کے دوران 37 ڈالر اضافے کے بعد سونے کا نرخ 2668 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، 100 انڈیکس نے نئی بلندی کو چھو لیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔