اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری
دی ہیگ: عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یاوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
برطانوی میڈیا ’اسکائی نیوز‘ کے مطابق عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے یہ وارنٹ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے بعد شروع کی گئی جنگ سے متعلق مبینہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر جاری کیے گئے ہیں۔
عالمی فوجداری عدالت کے چیمبر نے اپنے بیان میں کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے 20 مئی 2024 تک انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
عدالمی عدالت فوجداری کے مطابق حماس کے رہنما محمد دیاب ابراہیم المصری کی گرفتاری کیلئے ایک اور وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ المصری جسے محمد صیعف کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حملوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کا ایٹمی پروگرام ایران سے زیادہ خطرناک ہے
دوسری جانب اسرائیل نے عالمی فوجداری عدالت کے دائرہ اختیار کو مسترد کر دیا ہے اور غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب سے انکار کیا ہے۔
انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) نے حماس کے رہنما محمد ضیعف کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں جبکہ اسرائیل نے 14 جولائی کو غزہ پر فضائی حملے میں محمد ضیعف کو شہید کردیا تھا۔
خیال رہے کہ اسرائیل سمیت امریکا عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی ) کے رکن ممالک میں شامل نہیں ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












