محمد عباس نے عمران خان کا دہائیوں پرانا ریکارڈ برابر کردیا

محمد عباس نے عمران خان کا دہائیوں پرانا ریکارڈ برابر کردیا
پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے لیجنڈری آل راؤنڈر عمران خان کے دہائیوں پرانے فرسٹ کلاس ریکارڈ کو برابر کردیا۔
محمد عباس جو اس وقت قائد اعظم ٹرافی 2024-25 میں کھیل رہے ہیں، نے عمران خان کی طرح فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے میں 13 ویں کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے یہ سنگ میل لاہور بلیوز کے خلاف میچ میں حاصل کیا اور اپنی ٹیم کو فاٹا ریجن کو فاتح کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے پہلی اننگز میں صرف 39 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ دوسری اننگز میں وہ 35 رنز دے کر چار وکٹیں لے اڑے، اس طرح محمد عباس نے مجموعی طور پر 74 کے عوض 10 کھلاڑیوں کو پویلیئن کی راہ دکھائی۔
مسلس شاندار باؤلنگ کی بدولت محمد عباس نے کرکٹ کیریئر میں اپنی 13 ویں فرسٹ کلاس 10 وکٹیں حاصل کیں، جس کی وجہ سے انہوں نے نہ صرف عمران خان کا ریکارڈ برابر کیا بلکہ وہ سب سے زیادہ 10 وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلرز کی فہرست میں بھی شامل ہوگئے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












