پیر، 30-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

نیتن یاہو وارنٹ گرفتاری؛ امریکا بوکھلا گیا

22 نومبر, 2024 17:22

عالمی فوجداری عدالت کی جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد امریکا بوکھلا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد امریکا نے مجرم نیتن یاہو اور گیلانت کے خلاف پابندیاں یا گرفتاری کے حکم کو ماننے کے بجائے عالمی عدالت پر ہی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر جنگ گیلانت کے خلاف وارنٹ گرفتاری کا حکم آنے کے بعد امریکا اور اسکے اتحادی ناراض ہیں جبکہ کئی یورپی ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ عہدیداروں نے اپنے ملک آمد پر انہیں گرفتار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: "امریکا عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کی نافرمانی نہ کرے”

وائٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان کییرن ژان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ نیتن یاہو کے خلاف عالمی عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹ اراکین کانگریس عالمی عدالت پر پابندی کی تیاری کررہے ہیں، اس حوالے سے ہم اسرائیل سمیت اپنے دیگر اتحادیوں کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔
اس سے پہلے صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ عالمی عدالت کی جانب سے نیتن یاہو کے خلاف فیصلہ شرمناک قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسرائیل کے حامی ڈیموکریٹ سینیٹر لنڈسے گراہم نے فیصلے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو ممالک عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل کرنا چاہتے ہیں وہ امریکہ کے شدید ردعمل کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں۔

دوسری جانب مئیر مشی گن نے اپنی ریاست کے فیصلے کے خلاف اعلان کیا ہے کہ میرے شہر میں نتین یاہو یا اسکے جنگی وزیر نے قدم رکھا تو انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔