ہالی ووڈ میں بولڈ سین کیوں کیے؟ اداکار بول اُٹھے

ہالی ووڈ میں بولڈ سین کیوں کیے؟ اداکار بول اُٹھے (فوٹو: فائل)
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار احد رضا میر نے ہالی ووڈ فلم میں بولڈ سین کرنے پر لب کشائی کردی۔
ٹیلی ویژن ڈرامہ انڈسٹری سے ہالی ووڈ کا سفر کرنیوالے احد رضا میر نے گزشتہ روز ایک پوڈکاسٹ شریک ہوئے جہاں انہوں نے نیٹ فلکس پروجیکٹ ریزیڈنٹ ایول میں فلمائے گئے اپنے ایک بولڈ سین کے حوالے سے بتایا۔
اداکار نے اعتراف کیا کہ انہیں معلوم تھا کہ اس بولڈ سین پر انہیں عوام کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے کو ملے گا۔
مزید پڑھیں: متھیرا کی نازیبا ویڈیوز؛ انکشافات کا نیا پنڈورا باکس کھل گیا
احد رضا میر نے کہا کہ یہ کافی خوفناک تجربہ تھا کیونکہ مجھے اندازہ تھا کہ لوگوں کی جانب سے تنقید ہوگی لیکن ہمارے ڈراموں میں تشدد، تھپڑ مارنے اور بدسلوکی کے مناظر دکھائے جاتے ہیں جنہیں بڑی تعداد میں لوگ دیکھتے ہیں اور کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں: "بھارتی اداکارہ بھی صبا قمر کے مداحوں میں شامل”
اداکار کا کہنا تھا کہ لوگوں کو مسئلہ صرف اس وقت ہوتا ہے جب ہم محبت یا قربت کے مناظر دکھاتے ہیں، پاکستانی ناظرین بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے لیکن اپنے فنکاروں پر تنقید کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر کام کررہے ہیں اور برطانیہ میں یہ ممکن نہیں کہ وہ یہ کہیں کہ وہ کچھ مخصوص چیزیں نہیں کریں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












