پیر، 30-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

سی آئی ڈی کی پہلی قسط کب آئے گی؟ شوٹنگ کا آغاز ہوگیا

22 نومبر, 2024 18:41

بھارت کے مقبول ترین کرائم ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی 6 سال کے طویل وقفے کے بعد واپسی کیلئے تیار ہے۔

سی آئی ڈی کے میکرز نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں شوٹنگ کے مناظر دیکھائے گئے ہیں، شوٹنگ کا آغاز 22 نومبر کو کاسٹ اور عملے کی موجودگی میں مہورت پوجا کے ساتھ ہوا ہے۔

سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر 6 سال بعد ڈرامے کی واپسی ہورہی ہے، جس میں پرانی کاسٹ شیواجی ستم (اے سی پی پردیومن) اور آدتیہ سریواستو (انسپکٹر ابھیجیت) کو دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سی آئی ڈی کی 6 سال بعد اصل کاسٹ کے ساتھ واپسی، پرومو جاری

چینل، ڈرامہ میکرز اور اداکار ایکشن سے بھرپور سیزن کی تیاری میں مصروف ہیں تاہم ڈرامے کی پہلی قسط کب آئے گی، اس حوالے سے ابھی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

قبل ازیں 25 اکتوبر کو جاری کیے گئے پرومو میں دیکھایا گیا تھا کہ ابھیجیت نے دیا کو گولی مار دی ہے جس نے مداحوں کے تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: "سی آئی ڈی کیوں بند ہوا؛ اے سی پی وجہ سامنے لے آئے”

خبریں سامنے آئیں تھی کہ سی آئی ڈی سیزن 2 کا پریمیئر کرسمس 2024 کے قریب متوقع ہے، جس میں شو کے سب سے مزاحیہ کردار دنیش پھڈنس کو یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے ڈرامے میں انسپکٹر فریڈرکس کا کردار ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ہالی ووڈ میں بولڈ سین کیوں کیے؟ اداکار بول اُٹھے

خیال رہے کہ سی آئی ڈی جنوری 1998 سے اکتوبر 2018 تک سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر نشر کیا جاتا رہا، بعدازاں چینل انتظامیہ اور ڈائریکٹر کے درمیان اختلافات کی باعث اسے اچانک بند کردیا گیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔