پیر، 30-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

آسٹریلیا نے اسرائیلی وزیر کو ‘وزٹ ویزا’ تک دینے سے انکار کردیا

22 نومبر, 2024 19:52

آسٹریلیا نے سابق صہیونی ریاست کی اسرائیلی وزیر آیلیٹ شیکڈ اپنے ملک کا ویزا دینے سے صاف انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے امور داخلہ نے اسرائیلی سابق وزیر داخلہ و انصاف کی وزٹ ویزا درخواست کو مسترد کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ انکی آمد سے شہری بدنام یا پھر ملک تنازع پھیلنے کے خدشات ہیں۔

سابق صہیونی وزیر آیلیٹ شیکڈ کو اگلے ہفتے کینبرا میں ہونے والی سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔

رپورٹس کے مطابق آیلیٹ شیکڈ کو مائیگریشن ایکٹ کے کچھ حصوں نے بلاک کردیا تھا جو کسی بھی ملک کے وزیر یا اعلیٰ عہدیدار کو ویزا دینے کا اختیار رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا ایک مئیر نے اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا اعلان کردیا

وزارت اگر سمجھتی ہے کہ درخواست دہندہ آسٹریلوی کمیونٹی کو بدنام کرسکتا ہے یا ملک میں اختلاف کی وجہ بنے گا تو اسے ویزا نہ دینے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: نیتن یاہو وارنٹ گرفتاری؛ امریکا بوکھلا گیا

خیال رہے کہ ویزے دینے سے انکار کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا اور یہ اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان میں نسل کشی کے بعد حالیہ تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

دوسری جانب قابض ریاست کی وزیر نے آسٹریلیا کے اقدام کو شرمناک قرار دیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔