پیر، 30-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

"چیمپئنز ٹرافی؛ اہم اجلاس! کیا پاکستان کو ہی منایا جائیگا”

23 نومبر, 2024 19:30

چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھارتی بورڈ کی روایتی ہٹ دھرمی پر ہنگامی اجلاس بلالیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت بورڈز کے غیر لچکدار موقف پر آئی سی سی نے 26 نومبر کو ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے، جس میں تمام بورڈز ممبرز اور ایسوسی ایٹس نیشنز کے سربراہان شرکت کریں گے۔

اجلاس میں آئی سی سی عہدیداران پاکستان کو ہائبرڈ ماڈل پر قائل کرنے کی کوشش کریں لیکن بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کی عدم شرکت پر کوئی سوال نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ شیڈول کے اعلان کی ڈیڈ لائن بھی گزر گئی، اب کیا ہوگا

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میٹنگ میں پاکستان کو ہی ہائبرڈ ماڈل کیلئے منایا جائے گا جبکہ سیمی فائنل اور فائنلز میں اگر انڈین ٹیم پہنچی تو انکے وینیوز بھی تبدیل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی صحافی نے "ارناب گوسوامی” کو دن میں تارے دیکھا دیے

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ بھارت نہیں آئے گا تو ہمیں کسی اور ملک میں کھیلنا قبول نہیں ہے البتہ بھارت کو کھلانے کی کوشش کی گئی تو دفاعی چیمپئینز نے دھمکی دی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ ذاکر نائیک کی پاکستان آمد بھارتی انکار کی بڑی وجہ ہے؟

خیال رہے کہ اگر چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھی آئی سی سی ٹورنامنٹس میں بھارت کیساتھ کھیلنے سے انکار کرسکتا ہے، جس کا براہ راست نقصان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سمیت دیگر بورڈ ممبر کو ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔