پیر، 30-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی مذہبی رہنما اور سابق فوجی قتل

24 نومبر, 2024 17:23

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں لاپتہ ہونیوالے قابض صہیونی ریاست کے انتہا پسند ربی کو قتل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر نے متحدہ عرب امارات میں یہودی مذہبی رہنما کی ہلاکت کی باقاعدہ تصدیق کردی ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز سے صہیونی فوجی اہلکار اور مذہبی رہنما خاخام روی کوگان متحدہ عرب امارات میں غائب ہونے کی خبر ذرائع ابلاغ میں بازگشت کررہی تھی۔

مزید پڑھیں: صہیونی وزیر نے آبادکاروں کے ہمراہ ابراہیمی مسجد پر دھاوا بول دیا

عرب امارات کی سیکیورٹی فورسز نے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب قابض صہیونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذہبی رہنما کی ہلاکت میں ملوث عناصر کو ہر حال میں ڈھونڈا جائے گا اور سزا دی جائے گی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔