چیمپئنز ٹرافی؛ پیسہ چلے گا یا فیصلہ پاکستان کے حق میں ہوگا؟

چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کو باضابطہ طور پر مسترد کردیا (فوٹو: فائل)
چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں بھارت بورڈ (بی سی سی آئی) کے اثر رسوخ کے باعث پاکستان میں حق میں فیصلہ آنے کا امکان معدوم ہونے لگا۔
بھارتی میڈیا نے گزشتہ روز خبریں پھیلائیں تھی کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق حتمی فیصلہ کرنے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بورڈ میٹنگ بلائی ہے تاہم ذرائع نے ایسی خبروں کی تردید کی۔
البتہ ٹورنامنٹ کے حوالے سے منگل کو حتمی فیصلہ آنے کا امکان ہے کہ بھارتی انکار کے بعد میزبانی پاکستان کے سپرد ہی رہتی ہے یا چیمپئنز ٹرافی کو بھارتی بورڈ کے پیسوں اور اثر رسوخ کی وجہ سے ایونٹ کسی اور ملک یا بھارت منتقل کیا جائے۔
مزید پڑھیں: "چیمپئنز ٹرافی؛ اہم اجلاس! کیا پاکستان کو ہی منایا جائیگا”
ادھر بھارتی میڈیا چیمپئینز ٹرافی پر بی سی سی آئی کے موقف کی کھل کر حمایت کررہا ہے جبکہ پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے ایونٹ پر اب تک تاریکی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ شیڈول کے اعلان کی ڈیڈ لائن بھی گزر گئی، اب کیا ہوگا
ایونٹ کا ہوسٹ پاکستان ہے لیکن بھارتی حکومت اور بورڈ کے ٹیم بھیجنے سے انکار نے آئی سی سی کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، ادھر براڈکاسٹرز کی جانب سے شیڈول کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن بھی گزر چکی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی صحافی نے "ارناب گوسوامی” کو دن میں تارے دیکھا دیے
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ بھارت نہیں آئے گا تو ہمیں کسی اور ملک میں کھیلنا قبول نہیں ہے البتہ بھارت کو کھلانے کی کوشش کی گئی تو دفاعی چیمپئینز نے دھمکی دی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوجائیں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












