ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

کیا عامر خان، شاہ رخ اور سلمان کیساتھ فلم بنانے والے ہیں؟

07 دسمبر, 2024 12:52

بھارتی اسٹار عامر خان نے اپنے بالی ووڈ دوستوں شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم میں اداکاری کا عندیہ دیدیا۔

بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹو ڈے‘ کے مطابق اداکار عامر خان اپنے قریبی دوست سپر اسٹار سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے اداکار عامر خان کے مطابق شاہ رخ خان اور سلمان خان صحیح اسکرپٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔

ریڈ سی فلم فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ میرے خیال میں سلمان اور شاہ رخ خان یکساں طور پر اس بات سے متفق ہیں، عامر خان کے مطابق شاہ رخ نے کہا تھا کہ ‘ہم تینوں کو ایک ساتھ ایک فلم کرنی چاہیے‘، لہذا امید ہے کہ یہ فلم جلد طے ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں:عامر خان کا تیسری شادی سے متعلق سوال پر دلچسپ تبصرہ

مزید پڑھیں:دُشمن نے سلمان خان کو ایک اور دھمکی دیدی

اداکار عامر خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے چند ماہ قبل ایک فیسٹیول میں اس بارے میں بات کی تھی، تقریبا چھ ماہ قبل، شاہ رخ، سلمان اور میں ایک ساتھ تھے اور ہم نے اس بارے میں بات کی تھی۔

عامر خان کے مطابق میں درحقیقت وہ شخص تھا جس نے اس بارے میں شاہ رخ اور سلمان سے کہا کہ اگر ہم تینوں ایک ساتھ فلم نہیں بناتے ہیں تو یہ واقعی افسوسناک ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔