چیمپیئنز ٹرافی: بھارت کی غیر سنجیدگی برقرار، آئی سی سی اجلاس پھر ملتوی

چیمپیئنز ٹرافی: بھارتی غیر سنجیدگی کے باعث آئی سی سی اجلاس ایک پھر ملتوی
چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اہم اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملات تاحال فائنل نہ ہوسکے، بھارت کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے متعلق ہونے والا آئی سی سی کا اہم اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہوگیا۔
آئی سی سی ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آج کوئی میٹنگ نہیں ہوگی، بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جواب نہ دیے جانے پر آج کا اجلاس ملتوی کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے لاجسٹک معاملات کو فائنل کرنے میں مزید وقت درکار ہے، آئی سی سی اور اسٹیک ہولڈرزکے درمیان رابطے برقرار ہیں جب کہ پی سی بی اور بھارتی بورڈ کے درمیان بھی بات چیت جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ براڈکاسٹرز کا خط لیک! نیا تنازع جنم لینے لگا
قبل ازیں بھارت کی جانب سے مبینہ طور پر پاکستان کی بنیادی شرائط تسلیم کرنے کے بعد اب امید کی جا رہی تھی کہ چیمپیئنز ٹرافی کے تاخیر ہونے والے تمام معاملات حل ہو جائیں گے اور ٹورنامنٹ شیڈول آئندہ 48 گھنٹوں میں جاری کردیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تجویز کردہ نئے پارٹنر شپ فارمولے کے تحت اگلے تین سال تک پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ملک میں آئی سی سی ایونٹس نہیں کھیلیں گے بلکہ یہ میچز نیوٹرل مقام پر کھیلے جائیں گے۔
چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا، بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز بھی کسی دوسرے مقام پر ہوں گے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی جس کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی پر پاک بھارت معاملات طے پاگئے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
تاہم بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کیا تھا جس کے ایونٹ شیڈول جاری ہونے میں تاخیر ہوئی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












