پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا

پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 300 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے پر آگیا۔
اسی طرح 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قدر 257 روپے گھٹ کر 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 3400 روپے پر مستحکم ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی صرافہ بازار میں دن کے دوران 3 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 2632 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کے نرخ میں ایک ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












