ہفتہ، 28-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

"مغرب ہزاروں دہشتگرد فرار کروا کر شام کے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے”

07 دسمبر, 2024 17:11

عراق کے الفتح اتحاد کے رہنما کا کہنا ہے کہ شام کی جیلوں سے ہزاروں دہشت گردوں کے فرار کروا کر مغرب شام کے ٹکڑے کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کے فتح اتحاد کے سربراہ صادق عبداللہ نے شام کو تقسیم کرنے کے مغربی منصوبے سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ کہ شام کی جیلوں سے 7 مختلف ممالک کی شہریت رکھنے والے ہزاروں دہشت گرد فرار کروا دیا گیا ہے تاکہ خانہ جنگی سے ملک کو توڑا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی مذکورہ جیلوں پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ہوئی ہے جو کہ خطے کے ممالک بالخصوص عراق کی سلامتی کیلئے براہ راست خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں: باغیوں کا شامی شہر حمص کی حدود میں داخل ہونے کا دعویٰ

عراقی رہنما نے واضح کیا کہ دہشت گردی مغربی ممالک کے ہاتھ میں دوسرے ممالک پر دباؤ بڑھا کر تسلط جمانے کا ایک آلہ ہے تاکہ خطے میں ان کے مذموم مقاصد اور مفادات کی تکمیل ممکن ہوسکے۔

مزید پڑھیں: حلب پر قبضہ کرنے والے شامی باغی کون ہیں؟

انہوں نے کہا کہ شام میں دہشت گری کی حالیہ لہر اس ملک کو تقسیم کرنے کیلئے سرکاری اداروں کو کمزور کرنے اور نسلی انتشار پیدا کرنے کے بین الاقوامی منصوبے کا حصہ ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔