ادکارہ ریشم نے ابتک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

ادکارہ ریشم نے ابتک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی
لاہور: پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ریشم نے ابتک شادی نہ کرنے کی وجہ ایک منفرد دعا کو قرار دیا۔
چند دن قبل ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ کہتی ہیں وہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ چھوڑ کر عمرے کی ادائیگی کیلئے گئیں تھیں۔ ان سے کہا گیا کہ مسجد الحرام کے مینار دیکھ کر جو دعا مانگیں گی وہ قبول ہو گی۔
اس موقع پر ریشم نے دعا کی کہ ’یا اللّٰہ، عزت دینا تو کبھی تکبر نہ دینا اور میرا ہاتھ ہمیشہ دینے والا رکھنا، لینے والا نہ بنانا۔‘ اداکارہ کے مطابق انکی یہ دعا اس طرح قبول ہوئی کہ آج تک انہیں مرد کی کمائی نصیب نہیں ہوئی۔ وہ کہتی ہیں کہ اس میں اللّٰہ کی کیا حکمت ہے، یہ وہ نہیں جانتیں۔
مزید پڑھیں:معروف ہدایت کار نے ریشم کے الزامات پر وضاحت دیدی
ساتھ ہی اداکارہ نے شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ زندگی میں سیٹل ہونا چاہتی ہیں اور اللّٰہ سے دعا کی ہے کہ ان کی شادی کروا دے۔ ریشم نے بتایا کہ انہوں نے کچھ عرصے کے لیے کام چھوڑ دیا تھا، مگر بعد میں دوبارہ کام شروع کرنا پڑا۔
خیال رہے کہ ریشم سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں اور آئے دن ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں جس میں وہ خود اپنے ہاتھوں سے لنگر کا کھانا بناتی ہیں تاکہ غریبوں میں تقسیم کیا جاسکے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












