غزہ؛ خون جماتی سردی سے 6 بچوں سمیت 7 فلسطینی چل بسے

غزہ؛ خون جماتی ٹھنڈ سے 6 بچوں سمیت 7 فلسطینی شہید
تل ابیب: اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں خون جماتی سردی میں شدید بارش کے باعث کھلے آسمان تلے خیموں میں ٹھنڈ سے 6 بچوں سمیت 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اس کے علاوہ خیموں میں پانی بھر گیا جبکہ اب غزہ میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:غزہ کا واحد فعال اسپتال نذر آتش؛ ڈائریکٹر بھی زیرِ حراست
عالمی ادارہ صحت نے اسرائیل سے اسپتالوں پر حملے بند کرنے اور کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ابو صفیہ اور عملے کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ طبی ذرائع کے مطابق غزہ میں سرد موسم کی وجہ سے ایک بچہ شہید ہو گیا ہے جو ایک ہفتے میں شہید ہونے والا چھٹا بچہ ہے جبکہ اسرائیل کی جانب سے پٹی بھر کے اسپتالوں پر مسلسل حملے جاری ہیں۔
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک ماہ کا علی البطران پیر کے روز وسطی غزہ کے الاقصیٰ شہدا ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
دوسری جانب حماس کی جانب سے بھی جوابی وار بھرپور انداز میں جاری ہیں، شمالی غزہ میں 5 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












