منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

یمن نے بیلسٹک میزائلوں سے امریکا اور اسرائیلی اہداف پر حملے کردیے

31 دسمبر, 2024 14:26

یمن کی بہادر افواج نے ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے امریکی اور اسرائیلی اہداف پر حملے کردیے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سری نے ایک بیان میں کہا کہ یمن نے فلسطینی عوام کی حمایت میں اور عرب ملک کے خلاف امریکا، برطانیہ اور اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں دو فوجی کارروائیاں کی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلی کارروائی میں یمنی مسلح افواج نے مقبوضہ علاقوں میں تل ابیب کے قریب بن گوریون ہوائی اڈے پر فلسطین 2 ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا۔

کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سری نے کہا کہ یمنیوں نے دوسرے آپریشن کے حصے کے طور پر جنوبی مقبوضہ قدس میں ایک پاور پلانٹ پر ذوالفقار میزائل سے بھی حملہ کیا تھا اور دونوں کارروائیاں کامیاب رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل یمنی حملوں کو روکنے میں ناکام، امریکی میڈیا کا اعتراف

انہوں نے کہا کہ یمنی بحریہ اور ڈرون فورسز نے یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین (سی وی این 75) کو بھی بڑی تعداد میں ڈرونز اور کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے تاکہ یمن پر امریکی فوجی حملے کی منصوبہ بندی کو ناکام بنایا جاسکے۔

ترجمان نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج نے امریکا اور اسرائیلی حکومت کی طرف سے کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی تیاری میں اضافہ کیا ہے۔

یمن نے بارہا کہا ہے کہ مغربی حکومتوں کے حملے اور دباؤ کی مہمات کبھی بھی عرب ملک کو فلسطینی قوم سے اپنی حمایت واپس لینے پر مجبور نہیں کر سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں: یمن نے اسرائیلی ائیر بیس پر ہائپر سونک میزائل داغ دیے

اسرائیلی حکومت پر میزائل حملوں کے علاوہ یمن غزہ کی پٹی میں فلسطینی قوم کی مزاحمت کی حمایت کے لیے گذشتہ سال نومبر سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی جانب جانے والے اسرائیلی بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔