ڈاکٹر ذاکر نائیک نے سمندر میں چھلانگ لگا دی، ویڈیو وائرل

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے سمندر میں چھلانگ لگا دی، ویڈیو وائرل
معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی کشتی میں بیٹھ کر بحر ہند کی سیر اور پھر اس میں غوطہ خوری کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر شیئر کردہ ویڈیو میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کشتی میں بیٹھ کر بحرِ ہند کی سیر اور اسنارکلنگ کے آلات سے لیس ہو کر سمندر میں غوطہ خوری بھی کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بغیر کسی حفاظتی آلے یا لائف جیکٹ کے بیچ سمندر میں چھلانگ بھی لگائی۔ رپورٹ کے مطابق ذاکر نائیک اپنے بیٹے فارق نائیک کے ہمراہ افریقی ملک کینیا کے دورے پر تھے جس کے بعد وہ تنزانیہ کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں:ڈاکٹر ذاکر نائیک نے 165 فٹ سے چھلانگ لگا دی
مزید پڑھیں:کتنے فیصد پاکستانیوں نے ڈاکٹر ذاکر نائیک پر تنقید کی؟ اسکالر نے خود بتادیا
کینیا کے دورے کے دوران جہاں انہوں نے عوامی اجتماعات سے خطاب کیا اور لوگوں کی دینی رہنمائی کی وہیں وہ اپنی ذاتی زندگی میں لطف اٹھانا نہیں بھو لے۔
قبل ازیں معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوگنڈا کے شہر جنجا میں 165 فٹ (50 میٹر) کی بلندی سے بنجی جمپ مکمل کی تھیں۔
خیال رہے کہ ذاکر نائیک سوشل میڈیا کو اپنی تبلیغی مہم کیلئے بھرپور طریقے سے استعمال کرتے ہیں وہیں اپنی زندگی کی جھلکیاں بھی شیئر کرتے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












