اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات؛ فلسطین میں ریلیف اقدامات کی ضرورت پر تبادلہ خیال

26 اگست, 2025 11:00

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ہوئی، ملاقات میں فلسطین میں انسانی بحران اور ریلیف اقدامات کی ضرورت پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا، دونوں ممالک نے تعلقات اور شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترکیہ کے او آئی سی میں قائدانہ کردار کو سراہا اور فلسطین میں بگڑتی صورترحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے غزہ میں فوری انسانی امداد اور ریلیف کی فراہمی پر زور دیا اور ترکیہ کے ساتھ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔