نادرا نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

Major revolution in Pakistan’s identification system; modern facilities introduced for citizens
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کے انعقاد کا اعلان کردیا۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے 29 اگست کو کراچی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ کھلی کچہریاں سیمنس چورنگی اور نارتھ ناظم آباد کے میگا سینٹرز میں منعقد کی جائیں گی۔
سیمنس چورنگی پر واقع میگا سینٹر، سائٹ انڈسٹریل ایریا میں کھلی کچہری صبح 11 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ نارتھ ناظم آباد کے میگا سینٹر (پلاٹ نمبر D-1/15، بلاک L، ضلع وسطی کراچی) میں یہ کچہری صبح 10 بجے سے 11 بجے تک منعقد ہوگی۔
نادرا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقے کے مطابق شیڈول پر عمل کرتے ہوئے کھلی کچہری میں شرکت کریں اور شناختی دستاویزات یا دیگر امور سے متعلق مسائل کا موقع پر ازالہ کروائیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












