سی ڈی اے کا بڑا اعلان، اسلام آباد میں 30 مقامات پر مفت انٹرنیٹ کی سہولت

Islamabad to get free Wi-Fi at 30 public locations in major smart city push
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کو فری وائی فائی سٹی بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔
سی ڈی اے کے مطابق اس منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں اسلام آباد کے 30 مختلف مقامات پر شہریوں اور سیاحوں کو بلا معاوضہ مفت انٹرنیٹ سہولت فراہم کی جائے گی۔
سی ڈی اے کے مطابق میٹرو اور فیڈر بس اسٹیشنز، پارکس اور دیگر عوامی مقامات پر مفت انٹرنیٹ دستیاب ہوگا، جس کے بعد منصوبے کو مزید وسعت دی جائے گی۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) اس نیٹ ورک کو چلائے گی اور اس کی دیکھ بھال کرے گی، جبکہ سی ڈی اے کی ٹیم تکنیکی معاونت فراہم کرے گی،
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ منصوبے کو پائیدار بنانے کے لیے ایک مارکیٹنگ اور ریونیو ماڈل بھی تیار کیا جائے گا، تاکہ حاصل ہونے والی آمدن سے نظام کو اپ گریڈ اور برقرار رکھا جا سکے۔
اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ یہ منصوبہ اسلام آباد کو اسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے اقدامات کا حصہ ہے، جس سے شہریوں کو جدید ٹیکنالوجی کی سہولتیں اور بہتر روابط اور آن لائن سروسز تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












