بلوچستان حکومت کا ” بینک آف بلوچستان” کے قیام کا اعلان

Balochistan government announces establishment of "Bank of Balochistan"
بلوچستان حکومت نے صوبے میں ترقی اور کاروباری بہتری کے لیے "بینک آف بلوچستان” کے قیام کا اعلان کردیا۔
بینک کے قیام کا فیصلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں بینک کے قیام سے متعلق ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ پیش کی گئی۔ منصوبہ قابلِ عمل قرار پایا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایک ہفتے میں آپریشنل پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بینک آف بلوچستان کے قیام سے عوام، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو بینکنگ کی معیاری سہولیات ملیں گی، بلوچستان کے عوام جلد خوش خبری سنیں گے اور بینک آف بلوچستان کے ذریعے صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بینک آف بلوچستان صوبے کی معیشت میں تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا، بینک صوبائی وسائل کو بروئے کار لا کر ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرے گا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، پرنسپل سیکرٹری بابر خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں بینکنگ سیکٹر کے ماہرین نے آن لائن شرکت کی اور بینک آف بلوچستان کے قیام کا منصوبہ جلد فعال بنانے پر اتفاق کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












