اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

کراچی؛ ڈیفنس موڑ پر ٹرک کی موٹرسائیکل سوار کو روندنے کی ویڈیو سامنے آگئی

26 اگست, 2025 18:36

کراچی: ڈیفنس موڑ پر خوف ناک ٹریفک حادثے میں شہری کی ہلاکت کی ویڈیو نے سب کو دہلا کر رکھ دیا۔

افسوس ناک واقعہ منگل کی صبح سویرے ڈیفنس موڑ پر پیش آیا جس دوران  مرغیوں کے ٹرک نے سگنل توڑتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔

حادثے میں ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور ٹرک ڈرائیور موقع فرار ہوگیا۔

حادثے کی سی سی ٹی وی میں مرغیوں کے تیز رفتار ٹرک کو سگنل توڑکر موٹرسائیکل سوار شخص کو ٹکر مارتے دیکھاجاسکتا ہے۔

 پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فرار ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا جب کہ ٹرک ڈرائیور نے آگے جاکر ایک رکشے کو بھی ٹکر ماری تھی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔