بدھ، 10-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/19هـ (10-12-2025م)

بغیر مہارت پیسہ کیسے بنائیں؟ چیٹ جی پی ٹی نے آن لائن کمائی آسان بنا دی؛ طریقہ جانیے

09 دسمبر, 2025 10:37

مصنوعی ذہانت نے دنیا بھر میں آن لائن کام کے نئے دروازے کھول دیے ہیں، اور پاکستان بھی اس تبدیلی کا حصہ بن چکا ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے جدید ٹولز نے عام لوگوں کے لیے کمائی کے مواقع پہلے سے زیادہ آسان بنا دیے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اب وہ افراد بھی گھر بیٹھے آمدن حاصل کر سکتے ہیں جن کے پاس کسی قسم کی تکنیکی مہارت موجود نہیں۔

ایک معروف بین الاقوامی مالیاتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی نے کئی کاموں کو نہ صرف تیز کر دیا ہے بلکہ انہیں آسان بھی بنا دیا ہے۔ کنٹینٹ رائٹنگ، سوشل میڈیا مینجمنٹ، آن لائن ٹیوشن، ترجمہ، ڈیجیٹل مصنوعات تیار کرنا اور ورچوئل اسسٹنٹ کے طور پر کام کرنا اب پہلے سے زیادہ ممکن ہو گیا ہے۔ یہ مواقع خاص طور پر نوجوانوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہے ہیں جو گھر بیٹھے فری لانسنگ کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان میں پہلے ہی ہزاروں نوجوان مختلف فری لانسنگ پلیٹ فارمز پر کام کر رہے ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے وہ مزید بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ بلاگز، ویب سائٹس، ایڈورٹائزنگ، یوٹیوب اور سوشل میڈیا کے لیے مواد چند منٹوں میں تیار کیا جا سکتا ہے، جس سے کم وقت میں زیادہ کام ممکن ہو جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے ای بکس، اسائنمنٹ نوٹس، اسٹڈی گائیڈز اور آن لائن کورسز بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔ یہ چیزیں نہ صرف پاکستان بلکہ دوسرے ممالک میں بھی آسانی سے فروخت ہو رہی ہیں، اور یہ سہولت طلبہ، گھریلو خواتین اور فری لانسرز کے لیے بڑا سہارا بن چکی ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔