کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل، شہری شدید مشکلات کا شکار

Government decides to suspend internet services
کوئٹہ میں موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل ہے، جس کے باعث شہریوں کو روزمرہ امور میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہر میں ہفتے کے روز بند ہونے والی موبائل انٹرنیٹ سروس تاحال بحال نہیں ہو سکی۔ انٹرنیٹ کی بندش سے کاروباری افراد، طلبہ، آن لائن کام کرنے والے صارفین اور عام شہری بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ موبائل ڈیٹا بند ہونے سے آن لائن لین دین، تعلیمی سرگرمیاں اور رابطے کے ذرائع محدود ہو کر رہ گئے ہیں، جبکہ متبادل سہولتیں بھی دستیاب نہیں۔
دوسری جانب کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس بھی تیسرے روز معطل ہے۔ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج مسلسل تیسرے روز روانہ نہ ہو سکی۔
ریلوے حکام کے مطابق چمن کے لیے پیسنجر ٹرین بھی آج نہیں چلائی جا سکی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر معطل کی گئی ہے، تاہم بحالی کے حوالے سے کوئی حتمی وقت نہیں بتایا گیا۔
موبائل انٹرنیٹ اور ٹرین سروس کی مسلسل بندش کے باعث کوئٹہ میں شہری زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور عوام کی جانب سے جلد بحالی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












