جمعرات، 4-جون،2026
جمعرات 1447/12/18هـ (04-06-2026م)

واٹس ایپ صارفین کی دیرینہ خواہش پوری؛ وہ فیچر آگیا جس کا سب کو شدت سے انتظار تھا

02 جون, 2026 11:51

دنیا بھر میں کروڑوں افراد کی جانب سے استعمال کی جانے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک ایسا فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے جس کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا۔

ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ایک نیا "سائن آؤٹ” آپشن دیکھا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین عارضی طور پر اپنے اکاؤنٹ سے باہر نکل سکیں گے، جبکہ ان کی چیٹس، میڈیا فائلز اور دیگر اہم معلومات محفوظ رہیں گی۔

اب تک واٹس ایپ میں باضابطہ لاگ آؤٹ کا کوئی آپشن موجود نہیں تھا۔ اگر کوئی صارف ایپ سے مکمل طور پر باہر نکلنا چاہتا تھا تو اسے واٹس ایپ ان انسٹال کرنا پڑتی تھی یا ایپ کا ڈیٹا صاف کرنا پڑتا تھا۔ اس عمل کے بعد دوبارہ لاگ ان ہونے کے لیے تمام مراحل دوبارہ مکمل کرنا پڑتے تھے، جو کئی صارفین کے لیے مشکل اور وقت طلب ثابت ہوتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق نیا فیچر اس مسئلے کا آسان حل فراہم کرے گا۔ صارفین صرف اکاؤنٹ سیٹنگز میں جا کر سائن آؤٹ کا انتخاب کریں گے اور مختصر تصدیقی عمل مکمل کرنے کے بعد اکاؤنٹ عارضی طور پر لاگ آؤٹ ہو جائے گا۔ بعد میں دوبارہ سائن ان کرنے پر تمام سابقہ چیٹس اور ڈیٹا محفوظ حالت میں دستیاب ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیچر خاص طور پر ان افراد کے لیے مفید ثابت ہوگا جو کچھ وقت کے لیے واٹس ایپ سے دور رہنا چاہتے ہیں یا مختلف ڈیوائسز پر اپنا اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں۔ اس سے صارفین کو اکاؤنٹ حذف کیے بغیر اپنی سرگرمیوں کو بہتر انداز میں منظم کرنے میں مدد ملے گی۔

فی الحال یہ فیچر صرف بیٹا ٹیسٹنگ مرحلے میں موجود ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے ابھی تک اس کے عالمی اجرا کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔