جی میل میں نیا Copy Code فیچر متعارف، 2FA کوڈ سے لاگ اِن مزید آسان

Very bad news for Gmail users has emerged.
گوگل نے جی میل صارفین کے لیے نیا ’’Copy Code‘‘ فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن (2FA) کوڈ استعمال کرتے ہوئے مختلف آن لائن اکاؤنٹس میں لاگ اِن کا عمل تیز اور آسان بنانا ہے۔
نئے فیچر کے تحت صارف کو ویریفکیشن ای میل کھول کر 2FA کوڈ تلاش کرنے اور اسے دستی طور پر کاپی کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ جی میل میں ای میل کے اندر ہی ’’Copy code‘‘ کا شارٹ کٹ دکھایا جائے گا۔
9to5Google کے مطابق ’’Copy code‘‘ بٹن ای میل کے سبجیکٹ کے نیچے نظر آتا ہے، جس پر ٹیپ کرنے سے 2FA کوڈ براہ راست فون کے کلپ بورڈ میں کاپی ہوجاتا ہے۔ صارف اس کوڈ کو متعلقہ ایپ یا ویب سائٹ پر فوری طور پر پیسٹ کرسکتا ہے۔
یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے دستیاب کیا گیا ہے اور مختلف سروسز کی ویریفکیشن ای میلز میں کام کرتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق Gmail کے اینڈرائیڈ ورژن 2026.09.07.x اور iOS ورژن 6.0.260907 میں یہ سہولت دیکھی گئی ہے۔
ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن آن لائن اکاؤنٹس کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی کی ایک اضافی تہہ فراہم کرتا ہے، تاہم ای میل سے کوڈ کاپی کرکے دوسری ایپ میں درج کرنا بعض اوقات اضافی وقت لیتا ہے۔
Gmail کا نیا شارٹ کٹ اسی عمل کو مختصر کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے صارف ایک ہی ٹیپ سے مطلوبہ کوڈ کاپی کرسکتا ہے۔
فی الحال یہ سہولت موبائل ایپس تک محدود ہے اور Gmail کے ویب ورژن پر ’’Copy code‘‘ شارٹ کٹ دستیاب نہیں ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












