ہفتہ، 3-اکتوبر،2026
ہفتہ 1448/04/22هـ (03-10-2026م)

آپ کی واٹس ایپ چیٹس کوئی اور تو نہیں پڑھ رہا؟ ایسے کریں فوری چیک

02 اکتوبر, 2026 11:59

اگر آپ نے کبھی دفتر کے کمپیوٹر، کسی دوست کے لیپ ٹاپ یا کسی دوسرے ڈیوائس پر واٹس ایپ استعمال کیا ہے تو یہ ضرور دیکھ لیں کہ وہ ڈیوائس اب بھی آپ کے اکاؤنٹ سے منسلک تو نہیں۔

واٹس ایپ کا ’لنکڈ ڈیوائسز‘ فیچر صارفین کو اپنے اکاؤنٹ کو کمپیوٹر، ٹیبلٹ یا دیگر ڈیوائسز کے ساتھ منسلک کرکے استعمال کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ تاہم کسی مشترکہ یا دوسرے شخص کے ڈیوائس پر اکاؤنٹ لنک کرنے کے بعد لاگ آؤٹ نہ کیا جائے تو رسائی برقرار رہ سکتی ہے۔

اپنے اکاؤنٹ سے منسلک ڈیوائسز چیک کرنا بہت آسان ہے۔ اینڈرائیڈ فون میں واٹس ایپ کھولنے کے بعد اوپر دائیں جانب تین نقطوں پر ٹیپ کریں اور ’لنکڈ ڈیوائسز‘ کے آپشن میں جائیں۔

آئی فون صارفین واٹس ایپ کی ’سیٹنگز‘ کھول کر ’لنکڈ ڈیوائسز‘ کے سیکشن میں جاسکتے ہیں۔ یہاں اکاؤنٹ سے منسلک تمام ڈیوائسز کی تفصیلات دیکھی جاسکتی ہیں۔

اگر فہرست میں کوئی ایسا کمپیوٹر یا فون موجود ہو جسے آپ پہچان نہیں رہے یا جسے اب استعمال نہیں کرتے تو اسے نظرانداز نہ کریں۔ متعلقہ ڈیوائس کو منتخب کرکے ’لاگ آؤٹ‘ کیا جاسکتا ہے۔

کسی نامعلوم ڈیوائس کا نظر آنا لازمی طور پر واٹس ایپ ہیک ہونے کی علامت نہیں۔ ممکن ہے صارف نے ماضی میں خود کسی دفتر یا مشترکہ کمپیوٹر پر اکاؤنٹ لنک کیا ہو اور بعد میں لاگ آؤٹ کرنا بھول گیا ہو۔

تاہم ایسی ڈیوائس جسے آپ نے کبھی استعمال ہی نہ کیا ہو، اس کی صورت میں احتیاط ضروری ہے۔ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی ’لنکڈ ڈیوائسز‘ فہرست وقتاً فوقتاً چیک کرتے رہیں۔

اکاؤنٹ کو مزید محفوظ رکھنے کے لیے ٹو اسٹیپ ویری فکیشن فعال رکھیں، فون پر بائیومیٹرک لاک استعمال کریں اور کسی نامعلوم شخص کے کہنے پر ویری فکیشن یا پیئرنگ کوڈ فراہم نہ کریں۔

مشترکہ یا دفتری کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے کے بعد لاگ آؤٹ کرنا بھی ضروری ہے تاکہ بعد میں کوئی دوسرا شخص آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔