منگل، 29-ستمبر،2026
منگل 1448/04/18هـ (29-09-2026م)

واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک یا لاگ آؤٹ ہوجائے تو کیا کریں؟

29 ستمبر, 2026 08:21

اگر آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ اچانک عارضی طور پر بلاک یا لاگ آؤٹ ہوگیا ہے اور آپ دوبارہ اس تک رسائی حاصل نہیں کر پارہے تو فوری طور پر چند بنیادی اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔

واٹس ایپ دنیا بھر میں باہمی رابطے کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والی ایپلی کیشن ہے اور پاکستان میں بھی لاکھوں افراد روزانہ پیغامات، کالز اور دیگر رابطوں کے لیے اس پر انحصار کرتے ہیں۔ ایسے میں اکاؤنٹ تک اچانک رسائی ختم ہوجانا صارف کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔

سب سے پہلے اپنے موبائل فون کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ فون میں سافٹ ویئر کا تازہ ورژن موجود ہے۔ اس کے ساتھ واٹس ایپ کا بھی تازہ ترین آفیشل ورژن استعمال کریں۔

واٹس ایپ صرف گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور جیسے سرکاری پلیٹ فارم سے ہی ڈاؤن لوڈ کرنا بہتر ہے۔ غیر سرکاری یا تبدیل شدہ واٹس ایپ ایپلی کیشنز کا استعمال اکاؤنٹ کی سکیورٹی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

صارفین کو اپنے موبائل فون میں موجود ایسی ایپس کا بھی جائزہ لینا چاہیے جو نامعلوم ذرائع سے انسٹال کی گئی ہوں۔ غیر ضروری یا مشکوک ایپس کو فون سے ہٹانا اکاؤنٹ اور ذاتی معلومات کے تحفظ میں مدد دے سکتا ہے۔

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل پلے پروٹیکٹ کو فعال رکھنا بھی اہم ہے۔ یہ فیچر فون میں موجود ایپس کو سکیورٹی کے حوالے سے اسکین کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اگر صارف کو محسوس ہو کہ اکاؤنٹ کی سکیورٹی متاثر ہوئی ہے تو ضروری ڈیٹا کا بیک اپ لینے کے بعد فون کو فیکٹری ری سیٹ کرنے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے، تاہم یہ قدم اٹھانے سے پہلے اہم فائلز اور دیگر ڈیٹا محفوظ کرنا ضروری ہے۔

اگر ان اقدامات کے باوجود اکاؤنٹ بحال نہ ہو تو صارفین کو واٹس ایپ سپورٹ سے رابطہ کرنا چاہیے۔ ضرورت پڑنے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے بھی رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

اکاؤنٹ کی حفاظت کے لیے غیر سرکاری ایپس، مشکوک لنکس اور نامعلوم سافٹ ویئر سے گریز کرنا بھی ضروری ہے، کیونکہ ذاتی معلومات اور اکاؤنٹ کی رسائی متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔