لوڈشیڈنگ میں موبائل سروس برقرار رکھنے کیلئے پی ٹی اے کی ٹیلی کام ٹاورز پر چیکنگ

Mobile Users Alert PTA Warning
اسلام آباد: بجلی کی بندش کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں ٹیلی کام ٹاورز پر موجود متبادل بجلی کے انتظامات کی جانچ شروع کردی ہے۔
پی ٹی اے کی زونل ٹیمیں کراچی، لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ، ایبٹ آباد، پشاور، ملتان، فیصل آباد اور مظفرآباد میں شہری اور دیہی علاقوں کے ٹیلی کام ٹاورز کا معائنہ کر رہی ہیں۔
چیکنگ کے دوران ٹاورز پر نصب بیٹری بیک اَپ، جنریٹرز اور سولر سسٹمز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہے۔
پی ٹی اے ٹیموں کے ساتھ مقامی نمائندے اور ان کے نامزد افراد بھی موجود ہیں تاکہ ایسے مقامات کی نشاندہی کی جاسکے جہاں بجلی کی بندش کے دوران موبائل سگنلز کمزور یا سروسز متاثر ہوتی ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ان اقدامات کا مقصد بجلی کی بندش کے دوران صارفین کو ممکنہ حد تک مسلسل موبائل اور انٹرنیٹ سہولیات فراہم کرنا ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











