فون بیچنے سے پہلے یہ کام ضرور کریں، ذاتی ڈیٹا محفوظ رکھنے کیلئے اہم ہدایت

Big news for Android phone users!
اگر آپ اپنا موبائل فون بیچنے یا مرمت کیلئے دینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ذاتی معلومات کے تحفظ کیلئے فون سے ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ اور حذف کرنا ضروری ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق صرف فیکٹری ری سیٹ کرنا ہر صورت میں کافی نہیں ہوسکتا، اس لیے فون کسی دوسرے شخص کے حوالے کرنے سے پہلے چند اضافی اقدامات کرنے چاہئیں۔
سب سے پہلے فون کا بیک اپ بنائیں اور ضروری تصاویر، ویڈیوز، دستاویزات اور دیگر معلومات کو گوگل ڈرائیو، آئی کلاؤڈ، میموری کارڈ یا کمپیوٹر میں محفوظ کرلیں۔
اس کے بعد فون کو فیکٹری ری سیٹ کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ ڈیوائس کی انکرپشن فعال ہو۔
مزید تحفظ کیلئے ری سیٹ کے بعد فون میں غیر حساس تصاویر یا ویڈیوز جیسا ڈیٹا منتقل کرکے دوبارہ ری سیٹ کیا جاسکتا ہے۔
فون کسی دوسرے شخص کو دینے سے قبل گوگل، ایپل، سام سنگ یا دیگر تمام اکاؤنٹس سے سائن آؤٹ اور انہیں ڈیوائس سے ہٹا دیں تاکہ نیا صارف فون استعمال کرسکے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











