بدھ، 23-ستمبر،2026
بدھ 1448/04/12هـ (23-09-2026م)

آئی فون صارفین کیلئے واٹس ایپ کا نیا فیچر، تھرڈ پارٹی ایجنٹس سے براہ راست چیٹ کی سہولت

23 ستمبر, 2026 08:42

میٹا کے میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی ہے، جس کے ذریعے صارفین میسجنگ ایپ کے اندر ہی تھرڈ پارٹی ایجنٹس سے براہ راست رابطہ کرسکیں گے۔

نئی اپ ڈیٹ کے تحت آئی فون صارفین واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جاکر زیادہ سے زیادہ پانچ ایجنٹس بنا سکیں گے۔ ہر ایجنٹ کو الگ نام اور پروفائل فوٹو بھی دی جاسکے گی۔

ایجنٹ بنانے کے بعد واٹس ایپ ایک API کی فراہم کرے گا، جسے متعلقہ تھرڈ پارٹی سروس میں شامل کیا جاسکے گا۔ اس کے بعد ایجنٹ واٹس ایپ چیٹ سے منسلک ہوکر صارف کے پیغامات کا جواب دے سکے گا۔

یہ نیا فیچر فی الحال واٹس ایپ بیٹا فار iOS کے ورژن 26.37.10.70 کے ذریعے محدود ممالک میں بعض صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق تھرڈ پارٹی ایجنٹ کو صرف اسی معلومات تک رسائی حاصل ہوگی جو صارف نے چیٹ میں واضح طور پر شیئر کی ہو۔ ایجنٹ کو دیگر چیٹس، کانٹیکٹس یا ڈیوائس میں محفوظ میڈیا تک رسائی نہیں دی جائے گی۔

ایجنٹ منسلک ہونے کے بعد واٹس ایپ کی چیٹ لسٹ میں بھی دکھائی دے گا اور صارف اس کے ساتھ عام چیٹ کی طرح گفتگو کرسکے گا۔

تاہم تھرڈ پارٹی ایجنٹس کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں پرائیویسی کے حوالے سے اہم فرق موجود ہے۔ ایسی چیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ نہیں ہوں گی کیونکہ پیغامات ایجنٹ کے ڈویلپر کی جانب سے ایک محفوظ میٹا سروس کے ذریعے روٹ کیے جائیں گے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔