بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

انسٹاگرام نے اپنے صارفین کیلئے زبردست فیچر متعارف کروا دیا

10 جون, 2026 14:51

انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا۔

 اب صارفین اپنی پروفائل گرڈ میں موجود تصاویر اور پوسٹس کو اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دے سکیں گے، چاہے وہ پوسٹ کتنی ہی پرانی کیوں نہ ہو۔اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین کو اپنی پروفائل کے ظاہری انداز پر زیادہ کنٹرول حاصل ہو جائے گا۔

پہلے انسٹاگرام پوسٹس صرف شیئر ہونے کی تاریخ کے مطابق نظر آتی تھیں، لیکن اب صارفین اپنی پسند کی پوسٹس کو مختلف جگہوں پر منتقل کر سکیں گے۔ اس سے پروفائل کو زیادہ خوبصورت اور منظم انداز میں پیش کرنا آسان ہوگا۔

میٹا کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق یہ فیچر مرحلہ وار دنیا بھر کے صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔ صارفین کافی عرصے سے اس سہولت کا مطالبہ کر رہے تھے اور اب اسے مکمل تیاری کے بعد متعارف کروایا گیا ہے۔

انسٹاگرام نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر کسی صارف نے کوئی پوسٹ پِن کر رکھی ہے تو وہ بدستور پروفائل کے اوپر ہی موجود رہے گی۔ ری آرڈر گرڈ فیچر استعمال کرتے وقت ایسی پوسٹس الگ انداز میں دکھائی دیں گی اور انہیں منتقل نہیں کیا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ اس فیچر کے بارے میں پہلی بار 2022 میں معلومات سامنے آئی تھیں، جب ایپ کی نئی خصوصیات پر نظر رکھنے والے ماہرین نے "ایڈٹ گرڈ” نامی آپشن دریافت کیا تھا۔ اس کے بعد سے صارفین اس فیچر کے باضابطہ اجرا کا انتظار کر رہے تھے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔