جمعرات، 4-جون،2026
جمعرات 1447/12/18هـ (04-06-2026م)

پاکستان کے کروڑوں موبائل فون صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

03 جون, 2026 14:14

حکومت کی جانب سے زیر غور نئی پالیسی میں 2G فیچر فونز کی مقامی سطح پر تیاری کو مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز نے موبائل فون انڈسٹری میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

موبائل فون تیار کرنے والی کمپنیوں اور ایسوسی ایشنز کا کہنا ہے کہ اگر یہ فیصلہ نافذ کیا گیا تو اس کا براہ راست اثر کم آمدنی والے صارفین پر پڑے گا۔ ملک میں بڑی تعداد ایسے صارفین کی ہے جو سستے فیچر فونز استعمال کرتے ہیں۔ ان کے لیے مہنگے اسمارٹ فون خریدنا ممکن نہیں ہوتا۔

پاکستان موبائل فون مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PMPMA) نے اس تجویز پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی پیداوار ختم ہونے سے ہزاروں افراد کی نوکریاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ اس میں فیکٹری ورکرز، تکنیکی عملہ اور سپلائی چین سے وابستہ افراد شامل ہیں۔

انڈسٹری نمائندوں کا کہنا ہے کہ فیچر فونز خاص طور پر دیہی علاقوں اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے اہم سہولت ہیں۔ مزدور، کسان، ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈز جیسے افراد آج بھی انہی سستے موبائل فونز پر انحصار کرتے ہیں۔ اگر یہ پیداوار بند ہوئی تو ان کے لیے مواصلاتی سہولت مشکل ہو سکتی ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔