بدھ، 10-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/19هـ (10-12-2025م)

بیرون ملک سے موبائل فون لانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

10 دسمبر, 2025 11:01

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی پر غور شروع کر دیا ہے۔

قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ پرانے یا کم قیمت والے فونز پر ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز زیر بحث ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حتمی رپورٹ مارچ تک تیار ہو جائے گی۔ اس کے بعد ٹیکس میں کمی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ پاکستان میں صرف 6 فیصد موبائل فون درآمد کیے جاتے ہیں، جبکہ زیادہ تر یعنی 94 فیصد موبائل فون مقامی فیکٹریوں میں بنتے ہیں۔ مقامی موبائل فونز پر ٹیکس کی شرح بہت کم ہے، جو صرف 5 سے 6 فیصد ہے۔ لیکن درآمدی موبائل فونز پر زیادہ ٹیکس لگایا جاتا ہے تاکہ مقامی صنعت کو بڑھایا جاسکے۔

کسٹمز کے رکن شکیل شاہ نے بریفنگ میں بتایا کہ موبائل فونز کی مجموعی خریداریاں ملک کو 82 ارب روپے کا ریونیو دیتی ہیں۔ ان میں سے صرف 18 ارب روپے درآمدی فونز سے ملتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تر لوگ مقامی موبائل فون خرید رہے ہیں۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔