اے آئی استعمال کرنے والے خبردار؛ پی ٹی اے سے بڑی خبر آگئی

AI users beware; big announcement from PTA revealed
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے خصوصی ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔
اس ہدایت نامے میں صارفین کو اپنی ذاتی معلومات کے تحفظ پر خصوصی توجہ دینے کی تاکید کی گئی ہے۔ پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ حساس دستاویزات یا ذاتی ڈیٹا کسی بھی AI پلیٹ فارم پر اپ لوڈ نہیں کرنا چاہیے۔
ہدایت نامے کے مطابق صارفین کو AI کے ذریعے حاصل شدہ جوابات کی تصدیق کرنا لازمی ہے تاکہ وہ جعلی یا گمراہ کن مواد سے متاثر نہ ہوں۔ پی ٹی اے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارمز سے پیدا ہونے والے مواد پر بغیر تصدیق اعتماد نہ کیا جائے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایک محفوظ اور مضبوط ڈیجیٹل ماحول قائم کرنا ہے۔ صارفین اپنی حفاظت خود کر سکتے ہیں اگر وہ محتاط رہیں اور AI کے استعمال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












