جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

2 ماہ کی اضافی تنخواہ!!! ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

07 جنوری, 2026 11:13

الیکشن کمیشن آف سندھ کے افسران اور ملازمین کو دو ماہ کی اضافی تنخواہیں جاری کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اضافی تنخواہوں کے لیے مجموعی طور پر 4 کروڑ 98 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن سندھ کے ہیڈ آفس کے لیے 1 کروڑ 14 لاکھ 30 ہزار روپے جاری کیے گئے، جبکہ ڈرائیورز اور نائب قاصدوں کو تین اضافی تنخواہیں دی جائیں گی۔

علاقائی دفاتر کے لیے بھی فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔ حیدرآباد ریجنل آفس کے لیے 15 لاکھ 70 ہزار روپے، سکھر ریجنل آفس کے لیے 14 لاکھ 70 ہزار روپے، کراچی ریجنل آفس کے لیے 12 لاکھ 70 ہزار روپے اور لاڑکانہ ریجنل آفس کے لیے 15 لاکھ 70 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔

اضافی تنخواہوں کی ادائیگی سے ملازمین کی مالی ضروریات بروقت پوری ہوں گی اور صوبے بھر میں انتخابات کے انتظامات مزید مضبوط اور منظم ہوں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔