پاکستان کی فضائی کارروائی میں افغان صوبے ننگرہار کا خوگیانی بیس مکمل تباہ

پاکستانی افواج نے آپریشن غضب للحق کے تحت افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ایک بڑی اور کامیاب فضائی کارروائی کی ہے، جس میں دہشت گردوں کے زیر استعمال ایک اہم فوجی اڈے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے خلاف افواج پاکستان کی زمینی اور فضائی موثر کارروائیاں پوری شدت کے ساتھ جاری ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاک افواج نے افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ایک کامیاب فضائی کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں وہاں موجود خوگیانی بیس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : افغان طالبان کی یقین دہانی تک آپریشن غضب للحق جاری رہے گا : سیکورٹی حکام
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کو ان کی بلا اشتعال جارحیت کے بعد اب ہر محاذ پر بھرپور پسپائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
آپریشن غضب للحق تاحال پوری قوت سے جاری ہے اور حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ آپریشن اس وقت تک ختم نہیں ہوگا، جب تک تمام طے شدہ اہداف حاصل نہیں کر لیے جاتے۔
فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کی پاکستان کے خلاف کارروائیوں کی صلاحیت کو مفلوج کر دیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










