جمعرات، 15-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

وینزویلا تیل کی کمائی سے صرف امریکی اشیا خرید سکے گا، ٹرمپ کا نیا مؤقف

08 جنوری, 2026 08:30

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی صرف امریکی مصنوعات کی خریداری پر خرچ کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ وینزویلا کی جانب سے خریدی جانے والی امریکی مصنوعات میں زرعی اجناس، دوائیں، طبی آلات، بجلی پیدا کرنے کے نظام اور توانائی کے شعبے کو بہتر بنانے والا سامان شامل ہوگا۔ اس فیصلے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو نئی سمت دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو اہم تجارتی شراکت دار کے طور پر منتخب کرنا وینزویلا کے لیے ایک دانشمندانہ قدم ہے، جو دونوں ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اس معاملے پر مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا کو تیل فروخت کرنے کی اجازت اسی صورت دی جائے گی جب یہ اقدام امریکی قومی مفادات کے مطابق ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وینزویلا امریکی مفادات کو پورا کرنے میں ناکام رہا تو اسے عالمی منڈی میں تیل بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔