ایران جنگ میں ٹرمپ کے جنگی مقاصد اور حکمت عملی پر سوالات اٹھنے لگے

ایران پر امریکی حملوں کے تین دن بعد بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی مقاصد اور مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں واضح تصویر سامنے نہیں آ سکی۔
ایران پر امریکی فضائی حملوں کے آغاز کے تین روز گزرنے کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی مقاصد کے حوالے سے ابہام برقرار ہے۔
امریکی انتظامیہ کے مختلف عہدیداروں نے جنگ کے مقاصد کے بارے میں متضاد بیانات دیے ہیں، جس سے سیاسی حلقوں میں بحث شدت اختیار کر گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا ایف پندرہ گرانے کا دعویٰ، کویت نے متعدد امریکی طیاروں کی تباہی کی تصدیق کر دی
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے بیلسٹک میزائل نظام، بحری صلاحیت اور جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو ختم کرنا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ کا مقصد امریکا اور اس کے اتحادیوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ بنانا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ جنگ کے بعد ایران کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












