روسی آئل ٹینکر ضبط: برطانیہ نے امریکی کارروائی میں شمولیت کی تصدیق کردی

روسی آئل ٹینکر ضبط: برطانیہ نے امریکی کارروائی میں شمولیت کی تصدیق کردی
برطانیہ نے پہلی بار کھل کر تسلیم کیا ہے کہ اس نے بحرِ اوقیانوس میں روسی پرچم بردار آئل ٹینکر کو تحویل میں لینے کے امریکی آپریشن میں براہِ راست تعاون فراہم کیا تھا۔
اس حوالے سے برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی کا بیان سامنے آیا ہے۔
برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی کوسٹ گارڈ کی جانب سے کی گئی کارروائی میں برطانوی مسلح افواج نے اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
ان کے مطابق یہ مدد امریکا کی باضابطہ درخواست پر فراہم کی گئی اور پوری کارروائی بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے انجام دی گئی۔
ادھر اس پیش رفت پر روسی حکومت کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے روسی آئل ٹینکر پر قبضے کو غیرقانونی اقدام قرار دیتے ہوئے اسے بحری قزاقی سے تشبیہ دی ہے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی حکام جہاز پر موجود روسی عملے کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور انہیں فوری طور پر وطن واپس بھیجا جائے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












