عالمی سطح پر چین اور روس صرف امریکا کی طاقت کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

عالمی سطح پر چین اور روس صرف امریکا کی طاقت کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی سطح پر چین اور روس صرف امریکا کی طاقت کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، اور اگر امریکا نیٹو اتحاد میں شامل نہ ہوتا تو اس دفاعی اتحاد کی کوئی حیثیت باقی نہ رہتی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو کی اصل قوت امریکا ہے اور اس کے بغیر یہ اتحاد محض ایک رسمی پلیٹ فارم بن کر رہ جائے۔ روس اور چین جس ملک سے حقیقی طور پر خوف محسوس کرتے اور احترام کرتے ہیں، وہ ان کا ازسرِ نو مضبوط کیا ہوا امریکا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنی خارجہ پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے متعدد عالمی تنازعات ختم ہوئے اور ان مداخلتوں کے باعث لاکھوں انسانی جانیں محفوظ رہیں۔
انہوں نے ناروے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ نیٹو کے رکن ملک ناروے نے انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد نہیں کیا، مگر اس سے ان کی کارکردگی متاثر نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ ان کے اقتدار میں آنے سے پہلے نیٹو کے کئی رکن ممالک دفاعی بجٹ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے تھے۔ انہوں نے اتحادی ممالک کو دفاع پر جی ڈی پی کا پانچ فیصد خرچ کرنے پر مجبور کیا، جس کے بعد رکن ممالک نے فوری طور پر ادائیگیاں شروع کر دیں۔
ٹرمپ نے نیٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر شبہ ہے کہ کسی بحران کی صورت میں نیٹو امریکا کے ساتھ کھڑا ہوگا یا نہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ ہر حال میں نیٹو کی حمایت جاری رکھیں گے۔
اپنے بیان کے اختتام پر ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ دہرایا کہ اگر ان کی مداخلت نہ ہوتی تو روس اس وقت تک پورے یوکرین پر قبضہ کر چکا ہوتا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












