جمعرات، 15-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

ایرانی عوام اور حکومت مل کر مسائل حل کریں گے، بیرونی دخل کی ضرورت نہیں؛ عراقچی کا اعلان

08 جنوری, 2026 10:03

تہران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ملک میں جاری مظاہروں اور داخلی مسائل کا تعلق صرف ایرانی عوام سے ہے اور کسی غیر ملکی حکومت کا اس میں کوئی دخل نہیں ہے۔

کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران میڈیا کے سوالات کے جواب میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے بارے میں کہا کہ اس وقت مذاکرات کے لیے ماحول سازگار نہیں، جس کی وجہ امریکی پالیسیوں میں عدم تعاون ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ باہمی مفادات اور احترام کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار رہا ہے، لیکن امریکہ کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی مثبت رجحان دکھائی نہیں دیتا۔

عباس عراقچی نے واضح کیا کہ بیرونی ذرائع جو ملک میں مظاہروں کے بارے میں بیانات دے رہے ہیں، ان کا ایران کے داخلی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور عوام کے درمیان تعاون کے ذریعے مسائل کا حل ممکن ہے، اور ایران کے داخلی امور پر کسی غیر ملکی کا اثر نہیں ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔