نادرا نے خصوصی افراد کی بڑی مشکل آسان کردی

NADRA has made a major convenience for special needs individuals
نادرا نے خصوصی افراد کے لیے اہم سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے مطابق اب معذور افراد آسانی سے اپنا شناختی کارڈ بنوا سکیں گے جس میں معذوری کا نشان بھی شامل ہوگا۔ نادرا نے سوشل میڈیا پر اس سہولت کی تفصیلات شیئر کی ہیں تاکہ شہری آسانی سے معلومات حاصل کر سکیں۔
نادرا کی جانب سے خصوصی افراد کے لیے یہ سہولت پہلی بار فراہم کی جا رہی ہے۔ معذوری کا نشان والا شناختی کارڈ بلامعاوضہ جاری کیا جائے گا۔ اس کے لیے کسی قسم کی پیچیدگی یا پریشانی نہیں ہوگی۔
نادرا نے ویڈیو کے ذریعے مکمل طریقہ کار بھی شیئر کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح رجسٹریشن سینٹر جا کر کارڈ بنوایا جا سکتا ہے۔ کارڈ کے لیے مطلوبہ دستاویزات میں بین الاقوامی ادارے سے جاری شدہ معذوری کا سرٹیفکیٹ اور والدین یا بہن بھائیوں کے شناختی کارڈ شامل ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











